یمنی سرکاری فوج کا سعودی اتحادی افواج پرمیزائل حملہ


یمنی سرکاری فوج کا سعودی اتحادی افواج پرمیزائل حملہ

یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کے جوانوں نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی کرایے کے فوجی کیمپ پر میزائل داغے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے مسلح جوانوں نے آل سعود کے کرایے کے اہلکاروں کے حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کئی اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیاہے۔

 المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک کے مسلح افراد نے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف زبردست کارروائی کی ہے۔

یمنی فورسز اور  الحوثی قبائل نےسعودی عرب کے علاقہ العسیر پر زلزال- 1 نامی میزائل داغے ہیں۔

یاد رہے کہ یمنی فورسز نے جمعہ کو سعودی عرب کی تیل کمپنی الشیبہ پر 10 ڈرون کے ذریعہ حملہ کیا تھا جو یمن کی جنگ کے دوران بے نظیر دفاعی حملہ تھا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری