پاکستان ایران ثقافتی تعلقات کے فروغ پر تاکید


پاکستان ایران ثقافتی تعلقات کے فروغ پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خراسان رضوی میں خراسان آرٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹرنے دونوں ملکوں کے درمیان سائنسی اور ثقافتی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس میں یاران خراسان انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کلچر کے ڈائریکٹر نے ''پاک سرزمین" رنگا رنگ ثقافتی میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران اور پاکستان کے مابین سائنسی اور ثقافتی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان ایران ثقافتی تعلقات کی اہمیت بیان کرتے ہوئےکہا کہ باہمی ثقافتی تبادلے سے نہ صرف ایک دوسرے کے آداب و رسوم کو سمجھنے میں مدد ملے گی بلکہ پاکستان اور ایران کے عوام کے درمیان رابطوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس میں ''پاک سرزمین" رنگا رنگ ثقافتی میلے کا آج دوسرا روز ہے۔

ایرانی اور پاکستانی شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے رنگا رنگ میلے کے انعقاد کو نہایت خوشایند قرار دیا۔

مشہد مقدس میں تسنیم نیوز ایجنسی اور ایرانی این جی اوز کے تعاون سےایرانی اور پاکستانی شہریوں کی صلاحیتوں کو متعارف کرانے کے لئے پہلا ثقافتی میلے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس عظیم الشان میلے کے انعقاد کے لئے حرم مطہررضوی، تسنیم خبررساں ادارہ، ایرانی این جی او '' پاکستان ایرانی ترین ہمسایہ، تہران یونیورسٹی اور دیگرسماجی شخصیات نے تعاون کیا ہے۔

ثقافتی میلے میں ایرانی اور پاکستانی شہریوں کی نایاب مہارتوں کی نمائش کے علاوہ پاکستانی ثقافت، رنگ برنگے لباس، لذیز پکوان اور دیگر اشیاء کے اسٹال لگائے گئے ہیں

 اس میلے میں پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اردو فلم’’جناح‘‘ نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری