بھارت میں مسلمانوں کے لئے زمین تنگ، گرفتاریوں کا سلسلہ جاری


بھارت میں مسلمانوں کے لئے زمین تنگ، گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

مودی کی نگری میں مسلمانوں پر ہونے والے ہجومی تشدد نے باقاعدہ باضابطہ سرکاری شکل اختیار کرلی ہے، بھارتی فوج کے سابق مسلمان اہلکاروں سمیت ہزاروں افراد کو غیر قانونی تارکین وطن قراردے کر حراست میں لیا جاچکا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارت میں ہزاروں مسلمانوں کو غیر قانونی تارکین وطن قراردیکر حراست میں لیا جاچکا ہے۔ ۔ غیرملکی مہاجرین کے نام پر مزید مسلمانوں کو حراست میں لئے جانیکی تیاریاں کر لی گئی ہیں، مودی حکومت کے ان فاشسٹ اقدامات سے بھارت میں مسلمان خوف کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق آسام میں ایک گھر کے کچھ افراد کو مہاجر قرار دے دیا گیاہے اور ایک محتاط اندازے کے مطابق اب تک 35 لاکھ مسلمانوں سے بھارتی شہریت چھین لی گئی ہے اور مودی سرکار کے مخالفین کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح مودی سرکار مذہب کی تبدیلی کے خلاف بھی بل پیش کرنے جارہی ہے جبکہ تاریخ کی نصابی کتابوں سے بھی مسلمانوں کو نکالا جا رہا ہے۔

زیر حراست افراد میں بھارتی فوج کے سابق مسلمان اہلکار بھی شامل ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل بھی ہندوٗوں کے ایک انتہا پسند گروہ نے بھارتی فوج کے سابق مسلمان اہلکار کے گھر پر حملہ کر کے بدترین تشدد کے بعد اسے قتل کر دیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری