پاکستان کے خلاف جلوس اور نعرہ بازی، متعدد افغان باشندے گرفتار


پاکستان کے خلاف جلوس اور نعرہ بازی، متعدد افغان باشندے گرفتار

پشاور میں پولیس نے جلوس نکال کر پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کرنے پر متعدد افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے تھانہ حیات آباد کی پولیس کو اطلاع ملی کہ افغانستان کا پرچم تھامے تیس سے زائد افراد جلوس نکال رہے ہیں اوران کی گاڑیوں پر بھی افغانستان کا پرچم لگے ہوئے ہیں جبکہ وہ پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کررہے ہیں۔

واقعہ کی خبر ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرپانچ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے باقی ساتھی فرار ہوگئے۔

خیال رہے کہ دوسری جانب افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا دورہ کرنے پر اپنے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد کو ایک سال کے لئے معطل کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال بھی محمد شہزاد کو پشاور میں ایک کلب کی جانب سے کھیلنے کی پاداش میں 4400 ڈالر کا جرمانہ کیا گیا تھا۔

محمد شہزاد نے لاکھوں افغانیوں کی طرح اپنا بچپن بطور مہاجر پشاور میں گزارا ہے، جبکہ ان کے والدین کا تعلق ننگرہار سے ہے۔ محمد شہزاد نے شادی بھی پشاور میں کی ہوئی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری