درد دل کے واسطے پیدا کیا انساں کو / دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے


درد دل کے واسطے پیدا کیا انساں کو / دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

آج دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کے تحت اپنا گھر بار چھوڑ کر مجبور اور ضرورت مند افراد کی مدد کرنے والے افراد کی خدمات کا اعتراف کرنے کی غرض سے انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق انسانیت کا درد اپنے دل میں رکھنے والے افراد کی خدمات کی اعتراف کرنے کی غرض سے دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

رواں برس انسانی ہمدردی کے عالمی دن کا تھیم ’خواتین اور انسانیت‘ ہے کیوںکہ امدادی خدمات انجام دینے والی لاتعداد خواتین دنیا بھر میں قدرتی آفات ، دہشت گردانہ کارروائیوں اورجنگوں کا شکار متاثرین کی امداد کے لیے کوشاں ہیں۔

اس سال انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کا مقصد ان عظیم خواتین کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے جوکمیونیٹی کے لیے جنگ سے متاثرہ مختلف علاقہ جات میں اپنی زندگی کی پروا کئیے بنا فرنٹ لائن پر کام کررہی ہیں۔

اقوام متحدہ نے امدادی خدمات انجام دینے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے جو دنیا بھر میں متاثرہ افراد کو امداد فراہم کررہی ہیں۔

یو این کا کہنا ہے کہ خواتین کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جو دوسروں کی زندگیاں بچانے کےلیے اپنی زندگی خطرے میں ڈالے ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ 2003 میں عراق کے دارالحکومت بغداد میں اقوام متحدہ کے دفتر پر حملے کے بعد اس دن کو منانے کی قرارداد منظور کی گئی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ یہ دن ان افراد کے لیے منسوب ہے جو انسانی ہمدردی کے تحت اپنا گھر بار چھوڑ کر مجبور اور ضرورت مند افراد کی مدد کرتے ہوئے مارے گئے۔

تب سے ہر سال 19 اگست کو انسانیت کے ان محسنوں کی خدمات کا اعتراف اور خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری