پاکستان کا مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا فیصلہ


پاکستان کا مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا فیصلہ

پاکستان نے کشمیر کے مسئلے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جس کے حوالے سے آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔

عالمی عدالت انصاف میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ پاکستان نے یہ اہم معاملہ اٹھانے کیلئے بین الاقوامی وکلا سے رابطہ کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قر یشی سے وزیراعظم کی نمائندہ خصوصی برائے سفارتی تعلقات سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ایک ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی گھمبیر صورتحال سمیت اہم سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے خارجہ محاذ پر ملک وقوم کے لئے تہمینہ جنجوعہ کی طویل خدمات کو سراہا۔

انہوں نے نمائندہ خصوصی برائے سفارتی تعلقات تہمینہ جنجوعہ کو فوراً جنیوا پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اقوام عالم کے سامنے اجاگر کرنے سمیت دیگر ضروری ہدایات دیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کی تحریری درخواست پر چند روز قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لانے کے لئے ایک جلسہ بلایا تھا جس میں طے کیا گیا تھا کشمیر بھارتی کا اندرونی معاملہ نہیں ہے بلکہ اسے بین الاقوامی سطح پر متنازع علاقہ قرار دیا گیا تھا، نیز یہ بھی کہا گیا تھا کشمیر کے مسئلے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہی حل کیا جائے گا۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری