برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ،اسد عمر


برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ،اسد عمر

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بہترین آغاز ہوا،نئے مالی سال میں برآمدات،ترسیلات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ،جاری کھاتوں کے خسارے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 73 فیصدکمی ہوئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بہترین آغاز ہوا،نئے مالی سال میں برآمدات،ترسیلات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ،جاری کھاتوں کے خسارے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 73 فیصدکمی ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ یاد رکھنا چاہئے کہ تحریک انصاف کو معاشی ورثے میں کیا ملا تھا؟اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے آخری ماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ 2 ارب 13 کروڑ ڈالر تھا۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری