بل گیٹس کا عمران خان کو خراج تحسین


بل گیٹس کا عمران خان کو خراج تحسین

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل بل گیٹس نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

خبررساں ادار تسنیم کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط تحریر کیا ہے جس میں خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کے بڑھنے پر اجلاس طلب کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کے بڑھنے پر اجلاس طلب کرنے پروزیراعظم کا مشکورہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیو کو ختم کرنے کے لئے والدین کے ذہنوں سے شکوک نکالنا ضروری ہے۔ حفاظتی ٹیکہ جات ای پی آئی پروگرام پر حکومت کی خصوصی توجہ درکار ہے۔

بل گیٹس نے پاکستان میں پولیوکیسزبڑھنے پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطرناک پولیووائرس پاکستان بھرمیں پھیل رہا ہے۔ خیبرپختونخوا میں پولیوکیسزوائرس پھیلنے کا ثبوت ہے۔ بل گیٹس نے کہا کہ پاکستان کی صورتحال انسداد پولیو کی کوششوں کیلئے خطرہ ہے۔

انہوں نے انسداد پولیو کیلئے پاکستان تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں پولیو تشویشناک حد تک پھیل رہا ہے۔ رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ میں گزشتہ 3 برسوں کے دوران رجسٹرڈ ہونے والے کل مریضوں کی تعداد سے زیادہ پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے ایک اجلاس طلب کیا تھا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری