یمنی فوج کا سعودی ائربیس پر ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری


یمنی فوج کا سعودی ائربیس پر ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری

یمنی سرکاری فوج نے جنوبی سعودی عرب کے ائربیس پرڈرون حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جنوبی سعودی عرب کے ملک خالد ائربیس پر ایک بار پھر ڈرون حملہ کیا ہے۔

المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ آج بروز جمعرات علی الصبح یمنی فوج نے ''خمیس مشیط'' میں واقع ملک خالد ائربیس پر «قاصف K2»نامی ڈرون سے حملہ کیا ہے۔ یمنی فوج کے مطابق ڈرون کامیاب حملے کے بعد واپس یمن پہنچ گیا ہے۔

یحیی سریع کا کہنا ہے کہ ڈورن حملے میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں اور اسلحے کے گودام کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

یحیی سریع کا کہناہے کہ نہتے یمنی شہریوں کے خلاف جارحیت کے خاتمے تک جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ یمنی فوج نے گزشتہ شب جیزان کے علاقے «صامطه» میں سعودی بیرکوں پر زلزال 1 بلیسٹک میزائل داغے تھے جس کے نتیجے میں متعدد کرایے کے فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے تھے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری