مسئلہ کشمیر کےمتعلق امریکی صدر کے مشورے مضحکہ خیز ہیں، سراج الحق


مسئلہ کشمیر کےمتعلق امریکی صدر کے مشورے مضحکہ خیز ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نےمسئلہ کشمیر کےمتعلق امریکی صدر کے مشوروں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے بھارت آزاد کشمیرپر حملے کی منصوبہ بندی کرچکا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے بعد مظفرآباد پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، امریکی صدر کا بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کرنے کا مشورہ دینا مضحکہ خیز ہے۔

امریکی صدر کا بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کرنے کا مشورہ دینا مضحکہ خیز ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہورہی ہے، گزشتہ دو ہفتے سے کشمیری عوام گھروں میں قید ہیں، امریکی حکومت نے کیا کیا؟

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہناہے کہ بھارت آزاد کشمیر پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے قوم تیار رہے۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں قومی یکجہتی ایٹم بم سے زیادہ ضروری ہے، مقبوضہ کشمیر کی عملی مدد نہ کی گئی تو ہزاروں لوگ موت کے منہ میں جاسکتے ہیں۔

بھارت مقبوضہ کشمیر کے بعد آزاد کشمیر پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں بدترین جارحیت کررہا ہے، کسی کی بات سننے کو تیار نہیں۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ بھارت نے شملہ معاہدے کو خود ہی توڑ دیا ہے، ہمیں بھی اسے پاؤں کی زنجیر بنانے کی بجائے بھارت کے منہ پر مارنا چاہیے، کشمیر کے بارے میں پالیسی بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری