پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اینیمیٹڈ فلم اب جنوبی کوریا میں ریلیز کی جائے گی


پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اینیمیٹڈ فلم اب جنوبی کوریا میں ریلیز کی جائے گی

پاکستان کی عالمی سطح پر شہرت یافتہ فلم دی ڈونکی کنگ کوریا والوں کا دل جیتنے کیلئے تیار ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دی ڈونکی کنگ کا کوریائی زبان میں ترجمہ مکمل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دی ڈونکی کنگ 28 اگست کو جنوبی کوریا میں ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں ریلیز کی جانے والی پاکستان کی پہلی فلم ہے۔ یہ فلم جنوبی کوریا کے سینما گھروں میں ہالی وڈ کی دو بڑی فلموں سے مقابلہ ہوگا۔

جنوبی کوریا کے بعد باقی دنیا کے مختلف ملکوں میں بھی ریلیز ہونے کا قوی امکان ہے۔ڈونکی کنگ کے ڈائریکٹر عزیز جندانی نے کہا ہے کہ "بحیثیت قوم ہمارے لیے یہ ایک بہت بڑا کارنامہ ہے کہ ایک پاکستانی فلم اتنی اونچی سطح پر پہنچ چکی ہے۔'

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری