پاکستان نے 2 تنظیموں کو دہشتگرد قرار دے دیا، نوٹیفکیشن جاری


پاکستان نے 2 تنظیموں کو دہشتگرد قرار دے دیا، نوٹیفکیشن جاری

وزارت داخلہ پاکستان نے حزب الاحرار اور بلوچستان میں سرگرم ایک تنظیم کو دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث ہونے پر کالعدم قرار دے دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان انٹیلی جینس رپورٹس کی روشنی میں وزارت داخلہ پاکستان نے حزب الاحرار اور بلوچستان میں سرگرم ایک تنظیم کو دہشتگرد قرار دے دیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حزب الاحرار اور بلوچستان راجیہ جوری آر سانگر کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے دونوں تنظیموں کو دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث ہونے پر کالعدم قراردیا۔ دونوں تنظیموں کے بارے میں انٹیلی جینس رپورٹس کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

انسداد دہشتگردی کے صوبائی محکموں کی طرف سے وزارت داخلہ کے احکامات پر عمل درآمد بھی شروع کردیا گیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری