ایرانی وزیرخارجہ فرانس پہنچ گئے


ایرانی وزیرخارجہ فرانس پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سرکاری دورے پر فرانس پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے نورڈک کے تین ممالک کے سرکاری دورے کے بعد فرانس پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ  وزیر خارجہ محمد جواد ظریف فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سمیت فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ  الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
خیال رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے رواں ہفتے کے ابتدائی دنوں میں ایک سیاسی وفد کی قیادت میں فن لینڈ کا دورہ کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ فین لینڈ کے بعد سوئڈن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سوئڈن میں مقیم ایرانی شہریوں کی کمیونٹی میں خطاب کیا۔
انہوں نے دورہ سوئیڈن کے موقع پر سوئڈش اسپیکر اور وزیر اعظم کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
 ظریف نے اس ملاقات سے پہلے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں خطی اور علاقائی مسائل سے متعلق خطاب کرتے ہوئے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دئیے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری