ایران میں جدیدترین دفاعی نظام ''باور373''کی رونمائی + تصاویر


ایران میں جدیدترین دفاعی نظام ''باور373''کی رونمائی + تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران نے ہرقسم  کےمیزائل حملے سے تحفظ کے لیے نیا میزائل سسٹم کی رونمائی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  اسلامی جمہوریہ  ایران نے اپنے دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے کسی بھی میزائل حملے سے تحفظ کے لیے نیا میزائل سسٹم تیار کرلیا۔
ملکی سطح پر تیار کیا جانے والا نیا میزائل سسٹم لانگ رینج کے ساتھ ساتھ ہدف کو باآسانی نشانہ بنا سکتا ہے۔
نئے میزائل سسٹم ’موبائل 'باور 373' کی تقریب رونمائی میں صدر حسن روحانی کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔
واضح رہے کہ یہ میزائل سسٹم 300 کلو میٹر دور سے حملوں کا پتہ لگانے، 250 کلومیٹر کے فاصلے پر حملے کو روکنے اور 200 کلو میٹر کے فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری