ایک اور ن لیگی رہنما کے بیٹے سے منشیات برآمد


ایک اور ن لیگی رہنما کے بیٹے سے منشیات برآمد

مسلم لیگ ن کی ممبر پنجاب اسمبلی حسینہ ناز کے بیٹے کو چرس برآمد ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق چند ہفتوں میں ن لیگ کے رہنمائوں کے پاس سے منشیات برآمد ہوتی چلی جا رہی ہیں۔ گذشتہ 2 ماہ میں ن لیگی رہنمائوں سے منشیات برآندگی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

سب سے پہلے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات برآمد ہوئی جن کے خلاف منشیات ایکٹ کی دفعات 9 سی 15، اور 17 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

جس کے بعد سابق لیگی ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی کے گھر سے چار من چرس برآمد  برآمد ہوئی اور اب تازہ واقعہ میں پولیس ناکے پر تلاشی کے دوران بہاولپور سے ایم پی اے حسینہ ناز کے بیٹے ذیشان سے آدھا کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بہاولپور سے منتخب ہونے والی ایم پی اے حسینہ ناز کے بیٹے ملزم ذیشان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری