حکومت کا فواد چوہدری کو ترجمان وزیراعظم بنانے کا فیصلہ


حکومت کا فواد چوہدری کو ترجمان وزیراعظم بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کو اپنا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزیراعظم عمران خان کا ترجمان مقررکیا جائے گا جس کا باضابطہ اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس نئی ذمہ داری کے ساتھ  فواد چوہدری بطور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھی اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمان ندیم افضل چن نے وزیراعظم عمران خان سے معذرت کی ہے کہ وہ اس عہدے کے لیے موزوں نہیں ہیں۔

یاد رہے رواں سال جنوری میں ندیم افضل چن کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری