امریکی حکومت نے پورے خطے میں دہشت گردی پھیلائی ہے، حسن روحانی


امریکی حکومت نے پورے خطے میں دہشت گردی پھیلائی ہے، حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکا کی ناتجربہ کار اور اناڑی حکومت نے پورے خطے کو مشکلات سے دوچار کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے عوام پوری استقامت اور پائیداری کے ساتھ بیرونی سازشوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے نہ صرف ایران اور اس خطے کے عوام کے لیے بلکہ خود امریکی عوام کے لیے بھی لاتعداد مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

ہفتہ حکومت کے پہلے دن صدر حسن روحانی نے اپنی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ  بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور آپ کی امنگوں سے تجدید عہد کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے امام خمینی رحمت اللہ علیہ، شہید صدر محمد علی رجائی اور شہیدوزیراعظم جواد باہنر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب  کی کامیابی کو چالیس سے زیادہ کا عرصہ گزر رہا ہے اور آج کا ایران استقامت اور پائیداری کے نتیجے میں خلیج فارس کے حساس علاقے کا طاقتور ملک بن کر ابھر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی ایران کی حکومت اور عوام اتحاد و یکجہتی، محنت و کوشش اور استقامت و پائیداری کے ذریعے اس بار بھی دشمن کے دانت کھٹے کر دیں گے۔

صدر ایران کا کہنا تھا کہ دشمن کی سازشیں دم توڑ رہی ہیں، وہ ایران کے اسلامی نظام کو نقصان پہنچانے سے مایوس ہوچکے ہیں اور دشمن کو مایوس کرنا ہی ایران کا سب سے بڑا ہدف ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے ساتھ بہتر تعلقات کے قیام کے لیے اپنی توانائیاں بروئے کار لا رہا ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری