گلگت بلتستان میں سلیکٹیڈ گورنمنٹ بننے نہیں دوں گا، بلاول


گلگت بلتستان میں سلیکٹیڈ گورنمنٹ بننے نہیں دوں گا، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ضلع کھرمنگ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں سلیکٹیڈ گورنمنٹ بننے نہیں دوں گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ضلع کھرمنگ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن کا سال ہے یہاں بھی سلیکٹیڈ گورنمنٹ بننے نہیں دینگے آئندہ انتخابات کی خود نگرانی کروں گایہاں کے عوام نے ساتھ دیا تو گلگت بلتستان میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہی ہوگی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج میں اس جگہ پر کھڑے ہوکر خطاب کررہا ہوں جہاں ستر کی دہائی میں میرے نانا زوالفقار علی بھٹو نے خطاب کیا تھا اور اسی جگہ سے اعلان کیا تھا کہ ہم گھاس پھوس کھائیں گے لیکن اپنے ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے ایٹم بم ضرور بنائیں گے۔
بلاول بھٹو نے اپنے دورے کے چوتھے روز کھرمنگ ''مہدی آباد'' میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو سب سے زیادہ حقوق پیپلز پارٹی کی حکومت نے دیئے ہیں اور ذوالفقار علی بھٹو نے گندم نمک اور چینی سبسڈی میں دینا شروع کیا جو اب بھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حقوق کی بات وہیں رکی ہوئی ہے جہاں ہم چھوڑ کر گئے تھے لیکن اب گلگت بلتستان کی عوام کے حقوق اسلام آباد والوں سے چھین کر لیں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری