کسٹم حکام کی کارروائی؛ سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

کسٹمز حکام نے لاہور اسلام آباد موٹروے پر کارروائی کرتے ہوئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں بھارتی سامان پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

کسٹم حکام کی کارروائی؛ سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اینٹی سمگلنگ کی اس خصوصی ٹیم نے لاہور اسلام آباد موٹروے پر ایک 40 فٹ لمبا کنٹینر پکڑا جس کے خفیہ خانوں میں سمگلنگ کا مال چھپایا گیا تھا۔

کسٹم حکام نے سمگلنگ کا مال قبضے میں لے لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ضبط کیے گئے سامان میں بھارتی چیزیں شامل تھیں جو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے پہلے انڈیا سے درآمد کرکے افغانستان پہنچائی گئیں اور وہاں سے انہیں پاکستان اسمگل کردیا گیا ۔

کسٹمز حکام کے مطابق ضبط کیے گئے سامان میں موبائل فون، اعلیٰ کوالٹی کا بھارتی کپڑا، اور ملک پیک سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ضبط کیے گئے سامان کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

کسٹمز حکام کو مذکورہ کارروائی سے مزید ڈیوٹی ادا کیے بغیر آنے والی گاڑیوں کا بھی سراغ ملا جن کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے دوران کسٹمز حکام نے سمگلنگ کے خلاف مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران اب تک 17 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشیا ضبط کی ہیں۔

واضح رہے کہ ممبر کسٹمز جواد آغا کی ہدایت پر ماڈل کسٹم کیلکٹریٹ اسلام آباد کی اینٹی سمگلنگ مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں کلیکٹر کسٹمز سیما رضا بخاری اور ایڈیشنل کلیکٹر کسٹمز عائشہ بشیر وانی کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹمز فہد اقبال کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری