ایرانی وزیرخارجہ چین پہنچ گئے


ایرانی وزیرخارجہ چین پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمدجوادظریف سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف چین پہنچ گئے ہیں جہاں چینی اعلی حکام سے دوطرفہ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 واضح رہے کہ  محمد جواد ظریف فرانس کے دورے کے بعد ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ چین پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ جواد ظریف نے اس سے قبل فن لینڈ، سویڈن، ناروے اور فرانس کا دورہ  کیا تھا۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری