ایران میں 7 ملکی پایا لیگ سائنس مضامین کا مقابلہ؛ ایران نے میدان مار لیا + تصاویر


ایران میں 7 ملکی پایا لیگ سائنس مضامین کا مقابلہ؛ ایران نے میدان مار لیا + تصاویر

ایران میں پایا لیگ کے نام سے ریاضی اور فزکس کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں 7 ممالک میں سے ایران نے پہلی پوزیشن حاصل کی.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد میں پایا لیگ کے نام سے سائنسی مضامین، ریاضی اور فزکس کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں 7 ممالک نے حصہ لیا.


ان 7 ممالک میں پاکستان، ایران، عراق، لبنان، برطانیہ، شام اور افغانستان شامل تھے.


10ویں گریڈ کے لیول کے اس مقابلے میں ایران نے پہلی، برطانیہ نے دوسری جبکہ پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی.


پاکستان ٹیم کے منیجر علی اسد نے تسنیم سے خصوصی ملاقات کی. تسنیم کے نمائندے سے بات چیت کے دوران انہوں نے ایران کے انتظامات اور مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران آکر ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے. یہاں کی انتظامیہ بہت اچھی اور تعاون کرنے والی ہے.


ان کا کہنا تھا کہ ایران میں زیارات کے ساتھ ساتھ سیاحت کی؛ بھی بہت سی جگہیں ہیں. ملاقات میں انہوں نے پاکستان اور ایران کی عوام کے قریب آنے کی ضرورت پر زور دیا.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری