امریکی ڈرون مارگرانے سے جنگ کا خطرہ ٹل گیا، جنرل حاجی زادہ


امریکی ڈرون مارگرانے سے جنگ کا خطرہ ٹل گیا، جنرل حاجی زادہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایئر ڈیفنس فورس کے سربراہ کا کہناہے کہ خلیج فارس میں امریکی ڈرون طیارہ مارگرانےسے جنگ کا خطرہ ٹل گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے ایئر ڈیفنس فورس کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون کی سرنگونی کے بعد جنگ کے خطرات دور ہوگئے۔

جنرل حاجی زادہ نے ایران کے خلاف امریکی جنگ کو نفسیاتی جنگ کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم نے امریکی ڈرون کو ایرانی فضائی حدود میں سرنگوں کرکے جنگ کے خطرات کو ملک سے دور کردیا ہے۔ جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ اگر دشمن نے کسی غلطی کا ارتکاب کیا تو اس کا خطے سے نام و نشان مٹادیں گے۔

انہوں نے کہا ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، امریکا سمیت کسی بھی ملک کو اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتے ۔

انہوں نے کہا اگر کسی نے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا فوری طور پرسخت جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکی ڈرون گرانے سے دشمن کو ایرانی فوجی طاقت کا اندازہ ہوگیاہے، اب ایران سے جنگ کی جرائت نہیں کرےگا۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری