پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ، اینٹ کاجواب پتھر سے دیں گے، پاکستان


پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ، اینٹ کاجواب پتھر سے دیں گے، پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج پوراپاکستان کشمیریوں کےساتھ کھڑا ہے، کشمیری بہت مشکل وقت سےگزررہےہیں، تقریباً 80 لاکھ کشمیری گزشتہ4 ہفتوں سے گھروں میں محصور ہیں، ہم سب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دکھ دردمیں شریک ہیں

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی سن لو ہم اینٹ کاجواب پتھرسےدیں گے، جب تک کشمیرآزادنہیں ہوتاہرفورم پرکشمیریوں کی جنگ لڑوں گا،  مودی کاتکبرخاک میں ملے گا اور کشمیر آزاد ہوگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیغام دیتےہیں جب تک کشمیریوں کوآزادی نہیں ملےہم ان کیساتھ رہیں گے، کشمیریوں کی آزادی کےلیےآخری دم تک ان کیساتھ کھڑے رہیں گے، یہ کیسی حکومت ہے، جو کشمیریوں پر ایسے مظالم ڈھا رہی ہے۔
عمران خان نے کہا آرایس ایس میں مسلمانوں کیخلاف نفرت ہے، آرایس ایس کانظریہ ہٹلرکے نظریے سے مطابقت رکھتاہے، انتہاپسند ہندو چاہتے ہیں بھارت سے مسلمانوں کو نکال دیں، آرایس ایس چاہتی ہے بھارت میں صرف ہندو رہیں اور اس نظریے کی بنیاد پر کشمیریوں پر مظالم ڈھارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیاکوکشمیریوں کیساتھ کھڑےہوناچاہیےتھا، افسوس ہےجب مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے تواقوام متحدہ خاموش رہتاہے، جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہر فورم پر کشمیریوں کی جنگ لڑوں گا، کہا تھا کشمیریوں کا سفیر بنوں گا اور کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا۔
وزیراعظم نے کہا آرایس ایس کانظریہ بھارت میں عیسائی اور دیگر مذاہب کیلئے بھی خطرہ ہے، آر ایس ایس بھارت میں سیکولر طبقے کیلئے بھی خطرناک ہے، آر ایس ایس کے ممبر نے ہی گاندھی کو قتل کیا تھا، آرایس ایس بھارت کے آئین اور سپریم کورٹ کونہیں مانتا، صرف ہندتوووا اور ہندو راج کو مانتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا عالمی رہنماؤں سےبات ہوئی اور سب کو کہا کشمیریوں کیلئے کھڑے ہوں، عالمی رہنماؤں کو کہا اگر آج نہیں کھڑے ہوئے تو بات بہت آگے جائےگی، فاشست مودی حکومت کیخلاف کھڑے ہوں۔
انھوں نے مزید کہا بھارت پھرایک ڈرامہ یاآزادکشمیرمیں کچھ کرنےکی کوشش کرے گا، مودی سن لو ہم اینٹ کاجواب پتھرسےدیں گے، ہماری فوج پوری طرح تیار ہے، کسی بھی جارحیت کاجواب دیں‌گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوایٹمی طاقتوں کےدرمیان جنگ کانقصان خطےنہیں پوری دنیاکوہوگا، اقوام متحدہ میں بھی بتاؤں گادوایٹمی طاقتوں میں جنگ کااثرکہاں تک ہوگا، مظلوم کشمیریوں پرمظالم عالمی سطح پراٹھائیں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری