مشکل وقت میں ایران کا ساتھ دینے والے ممالک کو کبھی نہیں بھولیں گے، جواد ظریف


مشکل وقت میں ایران کا ساتھ دینے والے ممالک کو کبھی نہیں بھولیں گے، جواد ظریف

ایرانی وزیر خارجہ نے روس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں ایران کا ساتھ دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے روس کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ روس اور ایران کے مابین مضبوط تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے روس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں ایران کا ساتھ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ایران کا ساتھ دینے والے ممالک کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف جو روس کے سرکاری دورے پر گذشتہ شب ماسکو پہنچے ہیں، صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق اس دورے میں جواد ظریف روس کے اعلی حکام کے ساتھ باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور کے ساتھ ساتھ خطے کی موجودہ صورت حال کے بارے میں بھی گفتگو کریں گے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری