پاکستانیوں کے لئے یورپ کے ویزے کا حصول مزید مشکل


پاکستانیوں کے لئے یورپ کے ویزے کا حصول مزید مشکل

ترکی سمیت یورپی یونین کے ممبر ممالک نے پاکستانیوں کیلئے ویزا قوانین مزید سخت کر دئیے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کی گرتی ہوئی معیشت اور غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر ترکی سمیت یورپی یونین کے ممبر ممالک نے پاکستانیوں کے لیے ویزا قوانین میں مزید سختی لاتے ہوئے ویزا جاری کرنے کی تعداد میں کمی کر دی ہے۔

تفصیلات ک مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کے ماہر ایک آفیسر کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت پاکستان میں بے یقینی کی صورتحال ہے اور عوام بھی موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے خوش نہیں جس کے بعد معاشی مسائل کا شکار افراد پاکستان سے یورپ کی جانب رخ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماہ جون سے اگست تک تقریبا 71 ہزار ویزا درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ہر طرح کی مکمل چھان بین کے بعد تقریبا 19 ہزار پاکستانیوں کو مختلف کیٹگری کے ویزا جات جاری کیے گئے ہیں جبکہ 9 ہزار درخواستیں التوا کا شکار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے کم ویزا جات پرتگال، یونان، سوئیٹزرلینڈ نے جاری کیے جبکہ سب سے زیادہ ویزہ جات اٹلی، اسپین، ہالینڈ، فرانس اور جرمنی نے جاری کیے۔

خیال رہے کہ پاکستانیوں کے لئے سیزنل کام کاج کے ویزہ جات کی تعداد بھی محدود کر دی گئی ہے، کام کاج کے لیے سیزنل ویزہ جات سب سے زیادہ نیپال، بنگلہ دیش اور بھارت کے لوگوں کو جاری کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یورپ میں پاکستانیوں کو سب سے زیادہ ویزے جاری کرنے والا ملک اٹلی ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری