جلوسوں کے روٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، شیعہ کانفرنس


جلوسوں کے روٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، شیعہ کانفرنس

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہرکوئٹہ میں شیعہ کانفرنس کے صدر سید محمد داؤد آغا نے مختلف امام بارگاہوں کا دورہ اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ کانفرنس کے صدر نےمختلف امام بار گاہوں کے صدور اور انتظامیہ کے لوگوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کار پوریشن کوئٹہ طارق مینگل نے ہزارہ ٹاؤن میں اورکوئٹہ شہر میں صفائی اور روشنی کا بہترین انتظام کرایا۔

کوئٹہ شہر جو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا تھا، انہیں صاف کیا جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ایڈمنسٹریٹر نے ہزارہ ٹاؤن میں صفائی اور روشنی کے انتظامات کئے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ شہر میں بالخصوص سیٹلائٹ ٹائون، میکانگی روڈ، علمدار روڈاور جلوس کے روٹس پر روشنی کا جلد از جلد بہترین انتظام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حب چوکی، ڈھاڈر اور وہ اضلاع جن میں سات اور آٹھ محرم الحرام کو جلوس عزا برآمد ہوتے ہیں وہ اپنے مقررہ وقت اور روٹ پر ہونگے اس میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری