چینی وزیرخارجہ کا بھارتی دورہ منسوخ ، پاکستان آنےکا فیصلہ


چینی وزیرخارجہ کا بھارتی دورہ منسوخ ، پاکستان آنےکا فیصلہ

چینی وزیرِ خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتِ حال کے پیشِ نظر اپنا بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتِ حال کی وجہ سے سفارتی محاذ پر بھارت کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور یورپی یونین میں سبکی کے بعد بھارت کو ایک اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ژی نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتِ حال کے پیشِ نظر بھارت کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چینی وزیرِ خارجہ کے دورے کی منسوخی سے اس سال اکتوبر میں چینی صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی طے شدہ ملاقات بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

چینی وزیرِ خارجہ نے ایک جانب اپنا بھارت کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ہے تو دوسری طرف وہ اسی ہفتے کے آخر میں پاکستان آ رہے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری