کشمیری عوام کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئیں، آیت اللہ نوری ھمدانی


کشمیری عوام کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئیں، آیت اللہ نوری ھمدانی

حضرت آیت الله نوری همدانی نے مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ذلت برداشت نہ کریں اور ظالموں کا بھرپور مقابلہ کریں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله نوری همدانی نے مقبوضہ کشمیرکے مظلوم مسلمانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ظالم کے سامنے سرنہ جھکائیں اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے هیهات منّا الذلة کا نعرہ لگائیں۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چل کر هیهات منّا الذلة کا نعرہ نہیں لگائیں گے تب تک کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے ایرانی حکومت پر بھی زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت کرے۔

انہوں نے کہا ہم دنیا بھرمیں جہاں کہیں بھی ظلم ہوگا ہم مظلوم کی حمایت کریں گے اور ظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔

کشمیری عوام سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے ظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، دنیا کے تمام مسلمان مظلوم کشمیری عوام کی حمایت کریں اور ان کو ہرقسم کی ذلت اور تشدد سے بچائیں۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نے مسلمانوں کو عزت دی ہے، مسلمانوں کو مجاہد اور مبارز ہونا چاہئے۔

انہوں نے کشمیر کے مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کشمیر کے عوام کا فوجی محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آیت اللہ نوری ھمدانی نے مقبوضہ کشمیرکے عوام کی حمایت میں بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھاکہ کشمیر کو پوری طرح سے محاصرہ کر لیا گیا ہے اور ارتباطی وسائل قطع کر دیئے گئے ہیں۔

پر طرح کا اجتماع یہاں تک کہ نماز جمعہ اور نماز جماعت پر پابندی لگا دی گئی ہے اور کسی بھی طرح کے اجتماع ہونے پر گولی سے جواب دیا جا رہا ہے۔ مظلوم عوام کی ضرورت زندگی کے وسائل یہاں تک کہ کھانے پینے کا سامان مہیہ کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ تصاویر اور رپورٹ جو موصول ہو رہی ہے انسان اس کو دیکھنے کی ہمت نہیں کر پا رہا ہے اور یہ تمام غیر انسانی رویہ انجام پا رہے ہیں۔

تمام حریت پسند افراد خاص کر اسلامی اقوام و حکومتیں، علماء اور انسانی حقوق کے ادارے سب لوگوں کو اس سلسلہ میں سنجیدہ قدم اٹھائیں؛ اس موقع پر خاموشی اختیار کرنے پر کشمیر ایک خطرناک و افسوس ناک مرحلہ میں داخل ہو جائے گا۔

اس لئے دنیا کے تمام حریت پسند افراد کو چاہے کہ وہ کسی بھی نسل و قوم و رنگ و دین و مذہب کے ماننے والے ہوں خاص کر اسلامی قوم و حکومتین اس عظیم جارحیت و غیر انسان اقدام پر خاموشی اختیار نہ کریں۔

ہندوستانی حکومت کو بھی جان لینا چاہیئے کہ یہ ظالمانہ رویہ ھندوستان ملک کے غیر استحکام و بے ثباتی اور دوسرے تمام ادیان کے درمیان فاصلہ پیدا ہونے کا سبب بنے گا، پہلے کی طرح سب ادیان و مذاہب کے لوگ چاہے شیعہ، سنی و ھندو و ۔ ۔ ۔ سب مل کر ایک ساتھ پر امن زندگی بسر کرنے کا زمینہ فراہم کرے۔

میں اس غیر انسانی رویہ کی سخت مذمت کرتا ہوں اور کشمیر سے فوجی محاصرہ اور قتل عالم ختم کرنے کی اپیل کرتا ہوں اور دنیا میں جہاں بھی مظلوم ہیں ان کے دفاع کی تاکید کرتا ہوں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری