افغانستان کی حالیہ صورتحال پر ایران کی سخت تشویش


افغانستان کی حالیہ صورتحال پر ایران کی سخت تشویش

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے افغانستان کی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار  کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے افغانستان کی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار  کرتے ہوئے غیرملکی افواج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی شکست تسلیم کریں اور اس ملک سے نکل جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ظالموں اور غاصبوں کو اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے جلد از جلد افغانستان سے جانا ہی ہوگا۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے  کہا کہ امریکی اتحادی افغانستان کی نئی صورتحال کا غلط فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور وہ افغانستان میں قتل و غارت گری کا ایک نیا دور شروع کرسکتے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے تمام فریقین کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی دعوت دی۔

انہوں نے افغانستان میں تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ بندی اورقومی مفاہمت  کے ایک پائیدار اور حتمی معاہدے کے حصول تک نہتے اور عام شہریوں کے خون بہانے سے باز رہیں۔

جواد ظریف نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان کی سالمیت اور قومی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے اور افغان امن عمل میں افغان حکومت اورعوام کی قیادت پر زور دیتے ہوئے افغانستان میں پائیدار قیام امن و استحکام کے حوالے سے ایک پائیدار اور حتمی معاہدے تک پہنچنے میں تعاون کیلئے تیار ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری