صہیونی وزیر اعظم کا بیان نسل پرستانہ ہے، ترکی


صہیونی وزیر اعظم کا بیان نسل پرستانہ ہے، ترکی

ترکی کے وزیرخارجہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو الیکشن سے پہلے ہر طرح کے غیر قانونی اور جارحانہ بیانات دے رہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترکی نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے کی وادی اردن میں یہودی بستیاں بنانے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے بیان کو نسل پرستانہ قرار دے دیا۔

ترکی نے اسرائیلی وزیر اعظم کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امن متاثر ہوگا۔

ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ الیکشن جیت کر وادی اردن میں یہودی بستیاں بنانے کا نیتن یاہو کا وعدہ نسلی عصبیت کی نشاندہی کرتا ہے۔

آخر دم تک اپنے فلسطینی بھائیوں کے حقوق اور مفادات کا دفاع کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے وادی اردن میں یہودی بستیاں بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن جیتے تو وادی اردن میں یہودیوں کی آبادکاری کرکے دکھائیں گے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری