غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے


غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے

صہیونی فوج کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی غاصب فوج کے جنگی جہازوں نے شمالی غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کر کے کئی مکانات تباہ کردیے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی جوانوں کی جانب سے کئے جانے والے راکٹ حملوں کے جواب میں فضائی حملے کئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب اسرائیل کے مختلف علاقوں میں خطرے کی گھنٹی بجائی گئی تھی جس کے بعد صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو مخصوص پناگاہ فرار ہوگئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری