مقبوضہ وادی میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی سوپور میں فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کا لاک ڈاؤن 38 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

مقبوضہ وادی میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز کے مظالم جاری ہیں، آج سوپور میں بھارتی فورسز نے محاصرے کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا، جس کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

قابض فورسز نے علاقے میں گھر گھر تلاشی بھی لی اس دوران دیگر آٹھ نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں مسلسل 38 ویں روز بھی کرفیو اور پابندیاں برقرار ہیں۔ دکانیں، کاروباری مراکز بند، سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب ہے۔

اس کےعلاوہ مقبوضہ وادی میں موبائل، انٹر نیٹ سروس اور ٹی وی چینل بھی بند ہیں جبکہ سیاسی اور حریت رہنما بدستور گھروں میں نظر بند ہیں۔

کرفیو اور دیگر پابندیوں کے باعث کھانے پینے کی اشیاء کی قلت کے علاوہ مریضوں کو علاج معالجے میں بھی بے حد دشواریوں کا سامنا ہے۔

 

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری