عراق میں سیکیورٹی فورسز نے 78 خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیے

عراقی سیکیورٹی فورسزنے اس ملک کے مختلف علاقوں سے 78 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

عراق میں سیکیورٹی فورسز نے 78 خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں سے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ 78 تکفیری دہشت گرد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

بغداد میں سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر جلیل الربیعی کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے تکفیری دہشت گردوں کا مکمل خاتمے کے لئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا بغداد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں غیرملکی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن میں تیزی لائی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا گرفتار شدہ دہشت گردوں میں بعض نہایت خطرناک ہیں جو پہلے ہی سیکیورٹی فورسز کو مطلوب تھے۔

واضح رہے کہ عراق میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔

 

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری