اسکاؤٹس نے تمام اضلاع میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ممتاز شاہ


اسکاؤٹس نے تمام اضلاع میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ممتاز شاہ

سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر و چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے محرم الحرام میں خدمات انجام دینے والے اسکاؤٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یوم عاشور کے موقع پر صوبائی کمشنر و چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکاؤٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسکاؤٹس نے سندھ کے ہر ضلع میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اورشرکاء جلوس کی معاونت کی ہے جو احسن اقدام ہے جس پر اسکاؤٹس گروپس اور ان کے لیڈرز شاباش کے مستحق ہیں۔

انہوں نے ان اسکاؤٹس کو انتظامی امور کی تربیت دینے پر پاکستان رینجرز سندھ اور سندھ پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا۔

صوبائی کمشنر نے ان اسکاؤٹس کو خصوصی سند دینے کی ہدایت کی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری