مودی مقبوضہ کشمیرمیں یزدیت کا کردار ادا کررہا ہے، بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مودی آج کا یزید بن چکا ہے، یزیدیت کا یہ دور جلد انجام کو پہنچے گا۔

مودی مقبوضہ کشمیرمیں یزدیت کا کردار ادا کررہا ہے، بزدار

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ مودی آج کا یزید بن چکا ہے،یزیدیت کا یہ دور جلد انجام کو پہنچے گا، مودی کا نظریہ ہٹلر ازم بھارت کو لے ڈوبے گا، کشمیریوں کا لہورنگ لائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑارہاہے، 39 روز سے جاری کرفیو سے مظلوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مودی آج کا یزید بن چکا ہے، یزیدیت کا یہ دور جلد انجام کو پہنچے گا، عالمی برادری کی خاموشی بڑے انسانی سانحہ کو جنم دے سکتی ہے، مقبوضہ کشمیر کیلئے اقوام عالم کو خواب غفلت سے جاگنا ہوگا۔

عثمان بزدار نے کہا بھارت جتناظلم کرلے کشمیریوں کی تحریک آزادی کا گلا نہیں گھونٹ سکتا، مودی کا نظریہ ہٹلر ازم بھارت کو لے ڈوبے گا، کشمیریوں کا لہو رنگ لائے گا۔

یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ہیں، بھارت نے معصوم کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کردیا، بھارت کا ہر حربہ کشمیری عوام کی آواز کو دبانے میں ناکام رہا ہے، دنیا جانتی ہے بھارت نے مقبوضہ و جموں کشمیر پر غیرقانونی قبضہ کیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے ایک بار پھر خطے میں امن کو داؤ پر لگادیا ہے، مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ دیں گے۔

خیال رہے جنت نظیر وادی کو قابض فورسز نے چھاونی میں بدل دیا ہے، انتالیس روز سے جاری کرفیو کے باعث کشمیری گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں اور نہ کسی سے بات کرسکتے ہیں، گھروں میں کھانے پینے کی اشیا کا بحران ہے۔

انٹرنیٹ، فون اور موبائل سروس بند ہونے سے کشمیری دہری اذیت کا شکار ہیں، رات کے اندھیرے میں بھارتی فورسز کشمیری گھر میں گھس کر لڑکوں کو گرفتار اور خواتین کی عصمت دری کررہی ہے جبکہ حریت قیادت سمیت آٹھ ہزار سے زائد کشمیری اسیر ہیں۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری