سعودی عدالت نے شیعہ عالم دین کو 12 سال قید کی سزا سنا دی


سعودی عدالت نے شیعہ عالم دین کو 12 سال قید کی سزا سنا دی

آل سعود کی نام نہاد عدالت نے شیعہ عالم دین کو 12 سال قید با مشقت کی سزا سنا دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آل سعود کی نام نہاد عدالت نے شیعہ عالم دین کو حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کرنے پر 12 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی نام نہاد عدالت نے علامہ محمد الحبیب کو حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کے الزام میں 12 سال قید اور 5 سال تک ملک کے باہر جانے پر پابندی کی سزا دی ہے۔

واضح رہے کہ آل سعود رژیم کی جانب سے ملک مقیم شیعہ شہریوں کے خلاف ان ظالمانہ اقدامات کا مقصد انہیں طاقت کے زور پر کچلنا ہے اور آمرانہ انداز میں عوام کے منہ بند کروانا ہے تاکہ کوئی عرب شہزادوں کو ان کی کرپشن اور غلط پالیسیوں پر تنقید کا نشانہ بنانے کی جرات نہ کر سکے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری