جنرل اسمبلی کا اجلاس؛ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ طے


جنرل اسمبلی کا اجلاس؛ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ طے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لئے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کا شیڈول طے پا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ امریکہ کا شیڈول طے پا گیا ہے۔ دورے کے دوران ان کی امریکی صدر ٹرمپ سے دوملاقاتیں ہونگی، نیز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کا شیڈول طے ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم 21ستمبر کو نیوریارک پہنچیں گے اور 27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اہم ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی امریکہ میں قیام کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے دو ملاقاتیں ہونگی، امریکی صدر سے ایک ملاقات ظہرانے پر جبکہ دوسری ملاقات ہائی ٹی پر ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران عالمی برداری کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے اورمقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وستم اور بربریت سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر سربراہان مملکت سے ملاقاتوں میں بھی وزیر اعظم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا اصولی موقف پیش کریں گے۔

خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں عمران خان اپنے پہلے سرکاری دورے پر امریکا کے دورے پر گئے تھے اور ان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی تھی۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری