کانگو: ٹرین حادثے میں 50 افراد ہلاک، متعدد زخمی


کانگو: ٹرین حادثے میں 50 افراد ہلاک، متعدد زخمی

وسطی افریقی ملک کانگو میں ٹرین کے حادثے میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وسطی افریقی ملک کانگو میں پٹڑی سے اتر جانے کے باعث ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ 

ٹرین حادثے میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

کانگو کے وزیر برائے انسانی حقوق نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرین کو حادثہ جنوب مشرقی صوبے تنگانیکا کے علاقے میی بریدی میں رات تین بجے پیش آیا۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے حادثے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی امید کا اظہار کیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 50 افراد کی ہلاکت کے علاوہ 23 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ٹرین حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں اور متاثرین کی امداد کی۔ اس موقع پر بعض لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بھی کام کرتے نظر آئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی گئی۔

تاہم ہسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری