ایرانی صدر حسن روحانی کل ترکی جائیں گے


ایرانی صدر حسن روحانی کل ترکی جائیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئےکل ترکی کا دورہ کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ترک صدر کی دعوت پر سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے 15 ستمبر بروز اتوار ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ایرانی صدر کے دفترسے جاری بیان کے مطابق صدرحسن روحانی ترکی میں روس، ایران اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر حسن روحانی روسی ہم منصب سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری