ایران نے کبھی جنگ کا آغاز نہیں کیا اور نہ ہی کرے گا، میجرجنرل محمد باقری


ایران نے کبھی جنگ کا آغاز نہیں کیا اور نہ ہی کرے گا، میجرجنرل محمد باقری

میجرجنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کبھی جارحیت اور جنگ کا آغاز نہیں کیا اور نہ ہی کرے گا لیکن ہم کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں ملکی سلامتی اور خودمختاری کا پوری قوت کے ساتھ دفاع کریں گے۔

اپنے دورہ چین کے موقع پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے میجرجنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ تاریخ خود گواہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کبھی جارحیت اور جنگ کا آغاز نہیں کیا اور نہ ہی کرے گا لیکن ہم کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں ملکی سلامتی اور خودمختاری کا پوری قوت کے ساتھ دفاع کریں گے۔

میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ امریکہ اپنے ناجائز مفادات اور غیر قانونی بالادستی قائم رکھنے کے لیے فوجی و اقتصادی حربوں، دھمکیوں اور پابندیوں، الزامی تراشیوں اور مداخلت کے سے کام لے رہا ہے۔

انہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو عالمی خطرہ اور مغربی ایشیا کے لیے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مقابلے کے لیے اس کے پس پردہ عوامل کی صحیح شناخت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ تاریخ خود گواہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کبھی جارحیت اور جنگ کا آغاز نہیں کیا اور نہ ہی کرے گا لیکن ہم کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں ملکی سلامتی اور خودمختاری کا پوری قوت کے ساتھ دفاع کریں گے۔

وہ اپنے دورہ چین کے دوران وہاں کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کر رہے تھے۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری