مشہد: مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ + تصاویر


مشہد: مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ + تصاویر

ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس میں حرم مطہر امام علی رضا علیہ السلام کے باہر مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں سول سوسائٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی وادی میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت میں ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس میں حرم مطہر امام علی رضا علیہ السلام کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی مظلوم عوام کے حق میں مختلف عبارات درج تھیں۔ مظاہرین کے مقبوضہ وادی میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

بعض مظاہرین مقبوضہ کشمیر کو فلسطین جبکہ بھارت کو اسرائیل سے عبارت کر رہے تھے۔

یاد رہے اس سے قبل بھی ایران کے وفاقی دارالحکومت تہران اور مشہد مقدس میں مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے ہو چکے ہیں۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری