بھارت کی جانب سے ایل او سی پر مسلسل فائرنگ؛ پاکستان میں مسلسل شہادتیں


بھارت کی جانب سے ایل او سی پر مسلسل فائرنگ؛ پاکستان میں مسلسل شہادتیں

بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ سے 40 سالہ خاتون فاطمہ بی بی شہید اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر نکیال اور جنڈروٹ سیکٹر میں بھی بھارتی فوج کی جانب سے اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے۔

ھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ سے 40 سالہ خاتون فاطمہ بی بی شہید اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 6 افراد میں 4 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امدادی کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والی خاتون فاطمہ بی بی کا تعلق گاؤں بالاکوٹ سے تھا۔

یاد رہے کہ چند روز سے بھارت کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ایل او سی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور بلااشتعال فائرنگ سے پاکستان کو جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری