سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے / امریکا نے الزام ایران پہ دھردیا


سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے / امریکا نے الزام ایران پہ دھردیا

امریکی وزیر خارجہ مائیک پوپمپو نے سعودی عرب میں ہونے والے حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکا نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ہونے والے ڈرون حملوں کا الزام ایران پر دھر دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پوپمپو نے سعودی عرب میں ہونے والے حملوں کا الزام ایران پرعائد کیا ہے۔

دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے فون پر گفتگو میں کہا کہ امریکا سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام میں مد دینے کو تیار ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر کی پیش کش کے جواب میں کہا کہ مملکت اس طرح کی دہشت گردانہ جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت اور عزم رکھتی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز سعودی عرب میں دو آئل ریفائنریز پر ڈرون حملے کیے گئے جس کے سبب سعودی عرب کی آدھی سے زیادہ آئل پروڈکشن کو بند کر دیا گیا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری