صدرحسن روحانی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ترکی پہنچ گئے


صدرحسن روحانی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ترکی پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ترکی پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صدر حسن روحانی ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے ترکی پہنچ گئے۔

صدر حسن روحانی ایران، روس اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے پانچویں دور میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین ،ایران کے صدر حسن روحانی اور ترک صدر اردوغان شرکت کریں گے۔

سہ فریقی اجلاس میں باہمی تعلقات کے علاوہ شام میں قیام امن کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ایرانی صدر روحانی ترکی اور روس کے صدور کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ترکی میں سہ فریقی سربراہی اجلاس آج 16 ستمبر بروز پیر کومنعقد ہو رہا ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری