وادی اردن میں ایک اور یہودی بستی قائم کرنے کا اعلان


وادی اردن میں ایک اور یہودی بستی قائم کرنے کا اعلان

صہیونی حکومت نے وادی اردن کےایک علاقے میں یہودی بستی قائم کرنےکا اعلان کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارےمیں واقع وادی اردن میں ایک اور یہودی آبادی قائم کرنےکی اجازت دے دی ہے۔

میووت یریشو نامی علاقے کےحوالے سےیہ فیصلہ گزشتہ روز کابینہ کےخصوصی اجلاس میں کیا گیا۔ یہ اجازت اسرائیل میں الیکشن سے دو روز قبل دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے چندروز قبل ہی اعلان کیاتھا کہ الیکشن جیتنے کی صورت میں وہ وادی اردن کواسرائیل میں ضم کرلیں گے۔

دریں اثنأ امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فون پربات چیت کی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری