ایران اور روس جوہری تعاون بڑھانے پر متفق


ایران اور روس جوہری تعاون بڑھانے پر متفق

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے اعلی حکام نے جوہری تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے گزشتہ روز ویانا میں روسی جوہری ادارے کےسربراہ ''لکسی لیخاچف'' کے ساتھ ملاقات میں جوہری شعبے سمیت کثیرالجہتی تعلقات کے فروغ پر زور دیا.

واضح رہے کہ علی اکبر صالحی گزشتہ روز بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی 63 ویں سالانہ جنرل کانفرنس میں شرکت کے لیے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا روانہ ہوگئے.

بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی 63 ویں سالانہ جنرل کانفرنس16 سے 20 ستمبر تک عالمی توانائی ایجنسی کے ہیڈکوارٹر ویانا میں منعقد ہو گی.
اجلاس میں عالمی جوہری ادارے کے رکن ممالک کے اعلی حکام شریک ہوں گے.

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایران کے دورے پر آئے ہوئے عالمی جوہری توانائی ادارے کے قائم مقام سربراہ کورنل فیروٹا نے تہران میں ایرانی ایٹمی ادارے کے سربراہ اور وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری