پی آئی اے کا تاریخی کارنامہ


پی آئی اے کا تاریخی کارنامہ

پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے تاریخ میں پہلی مرتبہ حج آپریشن اپنے ہی طیاروں سے مکمل کرلیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پی آئی اے کا حج آپریشن کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے۔ اس سال پی آئی اے کی 300 حج پروازوں میں 83 ہزار سے زائد حجاج کرام نے سفر کیا۔

پی آئی اے کی پروازوں نے جدہ اور مدینہ سے حجاج کرام کو وطن پہنچایا جن میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور، سیالکوٹ اور کوئٹہ شامل ہیں۔

اس حوالے سے سی ای او ائیرمارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج آپریشن اپنے ہی طیاروں سے مکمل کیا۔

واضح رہے کہ حج آپریشن میں بوئنگ777 اور ایئربس320 طیارے استعمال کیے گئے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری