مقبوضہ وادی میں 43 دن سے کرفیو، 3 مزید کشمیری شہید


مقبوضہ وادی میں 43 دن سے کرفیو، 3 مزید کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر لاک ڈاون کو 43 روز گزر گئے جبکہ ریاستی دہشتگردی میں تین مزید کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم  کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتظامیہ کی طرف سے کرفیوکے نفاذ کو 43 دن گزر چکے ہیں جس کے باعث مظلوم کشمیری عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بھارتی فورسز کی جانب سے ان پر ہر قسم کا ظلم وتشدد بھی روا رکھا جارہا ہے۔

جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل نہ ہونے سے کشمیری شہری شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔

ستم بالائے ستم بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین مزید کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قابض فورسز نے دو نوجوانوں کو کتھوا کے علاقے میں جعلی پولیس مقابلے میں شہید کیا جبکہ ایک نوجوان کو جموں کے پولیس سٹیشن میں زیر حراست شہید کیا گیا۔

شہید نوجوانوں کے لواحقین نے قابض فورسز کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے اور اشیائے خورد و نوش کے ساتھ ساتھ ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری