سعودی تیل تنصیبات حملوں پر چین کا ردعمل


سعودی تیل تنصیبات حملوں پر چین کا ردعمل

سعودی تیل تنصیبات حملوں کے حوالے سے چین کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق  چین نے سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملوں  کے معاملے پر امریکا اور ایران کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ جامع تحقیقات کے بغیر الزام عائد کرنا غیر ذمہ دارانہ ہے اور چین کشیدگی کو بڑھانے والے تمام اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب کی دو بڑی آئل فیلڈز پر ڈرون حملے کیے گئے تھے جن میں آرامکو کمپنی کے بڑے آئل پروسیسنگ پلانٹ عبقیق اور مغربی آئل فیلڈ خریص شامل ہیں۔

ان حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے اور ساتھ ہی تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ امریکا نے براہ راست ان حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا ہے تاہم ایران نے اِن الزامات کی تردید کی ہے۔

اس سب کے بعد یمن کے معاملے پر سعودی عرب کی سربراہی میں بنائے گئے عرب عسکری اتحاد نے تیل کی تنصیبات پر حملے میں ایرانی ہتھیار کے استعمال کا الزام لگایا ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے کہ ہم تیار ہیں بس سعودی عرب کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔

اس حوالے سے چین کی کی وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ جامع تحقیقات کے بغیر الزام عائد کرنا غیر ذمہ دارانہ ہے، اس معاملے میں تحمل سے کام لیا جائے۔  

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری