ایرانی کوششوں سے شام میں دہشت گردوں کا خاتمہ ہوا، روس


ایرانی کوششوں سے شام میں دہشت گردوں کا خاتمہ ہوا، روس

روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے شامی بحران کے حل میں ایران کے مثبت کردار کی تعریف کی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں شام کے حوالے سے منعقدہ سراہ کانفرنس کے موقع پر شامی بحران کے حل میں ایران کے مثبت کردار کی تعریف کی ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے مسئلہ شام پر اہم ایرانی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایرانی کوششوں سے وہاں دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملی اور ایک موثر سیاسی حل ممکن ہوسکا۔

روسی صدر نے ان خیالات کا اظہار ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے دوران کیا۔ روسی صدر پیوٹن اور ایرانی صدر حسن روحانی کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ برقرار رکھنے کیلئے ہمارا مشترکہ مؤقف ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، روسی صدر ولادیمر پیوٹن اور ایرانی صدر کے درمیان اس ملاقات کا مقصد شمالی شام میں عارضی جنگ بنی کو مکمل اور دیرپا جنگ بندی میں تبدیل کرنا ہے۔

یاد رہے کہ شام میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت حاصل رہی ہے۔

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری